ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیکل کالجوں میں داخلے کے موجودہ نظام کو منسوخ کریں:ممتا بنرجی

میڈیکل کالجوں میں داخلے کے موجودہ نظام کو منسوخ کریں:ممتا بنرجی

Tue, 25 Jun 2024 19:38:43    S.O. News Service

کولکاتا ، 25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  ملک بھر میں گریجویٹ سطح پر میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ میں بے ضابطگیوں اور بدعنوکی شکایات پر ہنگامہ جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے موجودہ انتظامات کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

پیر کو وزیر اعظم کو لکھے گئے اس خط میں ممتا نے درخواست کی ہے کہ میڈیکل میں داخلے کے معاملے میں طاقت اور ذمہ داری دوبارہ ریاستوں کو سونپ دی جائے ۔2017 میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کا عمل ریاست میں جوائنٹ انٹرینس بورڈ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ بھی مرکزی طور پر لیا گیا۔ اس موضوع کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے درخواست کی کہ پرانا نظام بحال کیا جائے ۔ خط میں ممتا نے لکھاکہ ریاستی حکومت ایک ڈاکٹر کی تعلیم اور انٹرن شپ پر اوسطاً 50 لاکھ روپے خرچ کرتی ہے ۔ اس لیے ریاست کو مشترکہ داخلہ امتحانات کے ذریعے میڈیکل کے طلبہ کو منتخب کرنے کا حق برقرار رکھنا چاہیے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ ریاستوں کو NEET جیسے مکمل مرکزی انتظامات میں کوئی حق نہیں ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ نظام ملک کے وفاقی ڈھانچے کے آئیڈیل کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے خط میں ایک معاشی پہلو کو بھی اجاگر کیا۔ وہ لکھتے ہیں۔موجودہ نظام (NEETکے ذریعے میڈیکل داخلے ) میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہے ، جس کی اجازت صرف امیروں کو ملتی ہے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے ہونہار طلباء اس نظام کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔


Share: